0
Saturday 11 Apr 2015 00:30

گلگت بلتستان میں سماجی شعبے کو ترقی دی جائیگی، الخدمت فاونڈیشن

گلگت بلتستان میں سماجی شعبے کو ترقی دی جائیگی، الخدمت فاونڈیشن
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈائیریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت فاونڈیشن پاکستان عامر چیمہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سماجی خدمات کے شعبے کو ترقی دی جائیگی، خصوصا دیہی علاقوں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، الخدمت چھوٹے پیمانے پر بجلی کے پروجیکٹس پر منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ عوام کو بجلی کی سہولیات فراہم ہو سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے گلگت بلتستان کے دورے کے موقع پر ذمہ داران اور عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا الخدمت فاونڈیشن شعبہ سماجی خدمات کے ذریعے معاشرے کے پسماندہ طبقات کو ریلیف فراہم کرتا ہے اور اب تک لاکھوں افراد کو اس شعبے کے ذریعے تعاون کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران الخدمت فاونڈیشن کی ایمبولینس سروسز کا بھی افتتاح کیا اور دیامر کالونی میں الخدمت کے ایک مسجد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا، اور ادارے کے جاری پروجیکٹس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی کاوشوں کو سراہا اور پروجیکٹس کی بروقت تکمیل پر مبارک باد بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 453450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش