0
Friday 1 May 2015 22:37

مسلم لیگ (ن) میں مفاد پرست اور کرپٹ لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، حفیظ الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) میں مفاد پرست اور کرپٹ لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، حفیظ الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی صدر حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ مسلک کے نام پر جذبات ابھارنے والے علاقے کے مشترکہ دشمن ہیں، گلگت بلتستان کے باشعور عوام آنے والے الیکشن میں فرقہ پرستوں کی حوصلہ شکنی کریں اور باکردار اور اہل لوگوں کو منتخب کرے، نواز شریف کے ترقیاتی وژن کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ وزیراعظم پاکستان کے اعلانات پر عملدرآمد سے گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جگلوٹ کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے امید ہے کہ جگلوٹ کے عوام اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آنے والے الیکشن میں اسی تسلسل اور جذبے کے ساتھ ہمارے ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں اس شخص کے لئے جگہ ہے جو علاقے کے بہتر مفاد میں کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں مفاد پرست اور کرپٹ لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے آنے والے الیکشن میں گلگت بلتستان کے عوام علاقے کی تعمیر و ترقی اور بہتر مفاد کے لئے، مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض مفاد پرست اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے جگلوٹ اور کشروٹ کے عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جگلوٹ اور کشروٹ کے عوام ان سازشی عناصر کا نہ صرف مقابلہ کریں گے بلکہ ان کو اپنے صفوں سے نکال باہر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 457730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش