0
Monday 4 May 2015 21:11

مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان الیکشن کو بھی ہائی جیک کرنے کی سازش میں مصروف ہے، پاکستان عوامی تحریک

مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان الیکشن کو بھی ہائی جیک کرنے کی سازش میں مصروف ہے، پاکستان عوامی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک نے گلگت بلتستان اسمبلی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں نے گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے وائسرائے کی شکل میں چوہدری برجیس کا گلگت بلتستان کو گورنر بنایا ہے، چوہدری برجیس طاہر کو گورنر بنا کر گلگت بلتستان کے 20 لاکھ عوام کی توہین کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی کوآرڈنیٹر ساجد محمود بھٹی، پاکستان عوامی تحریک علماء ونگ کے مرکزی رہنماء سید فرحت حسین شاہ اور دیگر نے گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے تمام حلقوں سے امیدواروں کو سامنے لایا جائے گا اور بھرپور اپنے طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق کے لئے یہاں ریفرنڈم کرایا جائے اور اکثریت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے یہاں کے عوام کو مکمل خود مختاری دی جائے، پاک چائنا بارڈر سوست میں بین الااقومی منڈی تعمیر کی جائے تاکہ یہاں سے ملک اور دیگر ممالک کے لئے اشیاء کی ترسیل ہوں۔ نواز شریف نے 2013ء کے وفاقی الیکشن کی طرح گلگت بلتستان اسمبلی الیکشن کو بھی ہائی جیک کرنے کی سازش میں مصروف ہے اور اپنے مرضی کے بیوروکریسی تعینات کیا جا رہا ہے۔ الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے باوجود بیوروکریسی میں تبدیلیاں کی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن فوری طور پر نوٹس لیں۔ ملک کی ہر محاز پر گلگت بلتستان کے عوام کی حقوق کے لئے جنگ لڑیں گے۔ صرف الیکشن کے وقت دعوے نہیں کرتے بلکہ عملی کام کر کے دیکھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 458378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش