0
Sunday 5 Dec 2010 12:49

سعودیہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کیلئے چین سے تعاون طلب کیا،وکی لیکس

سعودیہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کیلئے چین سے تعاون طلب کیا،وکی لیکس
بیجنگ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے چین سے تعاون طلب کیا۔چین کا موقف تھا کہ وہ ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری قبول نہیں کریگا۔یہ بات 26جنوری 2010ء کو سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ شہزادہ ترکی آل سعود نے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار جیفرے فیلٹ مین سے ملاقات میں بتائی۔شہزادہ ترکی کے مطابق سعودی عرب کو یقین ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانا چاہتا ہے۔اس کے علاوہ یمن سے متعلق ایران کے کردار پر بھی سعودی عرب کو تشویش ہے۔ 
شہزادہ ترکی نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ نے سترہ جنوری کو سعودی عرب کا دورہ کیا۔اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے ان سے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے چین کو عالمی برادری کے قریبی اشتراک سے کام کرنا چاہئے کیونکہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے۔شہزادہ ترکی کے مطابق سعودی عرب نے یہ بھی واضح کیا کہ چین،ایران کو ایٹمی ہتھیار کی تیاری سے روکنے کی کوششوں میں ساتھ دے تو سعودی حکومت انرجی سکیورٹی اور تجارت سے متعلق چین کے خدشات دور کرنے پر تیار ہے۔اس پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایران کی طرف سے ایٹی ہتھیاروں کی تیاری قبول نہیں کریگا۔
خبر کا کوڈ : 45986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش