0
Friday 15 May 2015 08:59

آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی قیادت انتخابی مہم پر گلگت پہنچ گئی

آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی قیادت انتخابی مہم پر گلگت پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے آل پاکستان مسلم لیگ کی سیاسی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد، سیکرٹری اطلاعات جنرل (ر) راشد قریشی اور نائب صدر عتیقہ اجمل اور دیگر شندور پاس کے راستے گلگت پہنچ گئے۔ اے پی ایم ایل کے صوبائی صدر کریم خان عرف کے کے کی سربراہی میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں و کارکنوں نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی میں گلگت کے حدود میں پارٹی کے مرکزی قائدین کا پرتپاک استقبال کیا اور وہاں سے ریلی کی شکل میں پرویز مشرف کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے انہیں جوٹیال صوبائی سیکرٹریٹ پہنچا دیا۔ اس موقع پر اے پی ایم ایل کے مرکزی قائدین نے گلگت ریجن کے آٹھ حلقوں سے نامزد پارٹی امید واروں کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور انتخابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک مقامی ہوٹل میں گلگت ڈویژن کے امیدواروں سے ان کے حلقوں کے حوالے سے اور الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔ اس موقع پر عتیقہ اجمل کے زیرصدارت خواتین ونگ کا بھی ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں الیکشن میں خواتین کے کردار کے حوالے بات چیت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 460911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش