0
Thursday 9 Jul 2015 22:33

گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلانا ہماری اولین ترجیح ہے، برکت جمیل

گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلانا ہماری اولین ترجیح ہے، برکت جمیل
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 13 استور سے نو منتخب رکن اسمبلی برکت جمیل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی فراہمی اور خطے میں زیر التواء منصوبوں کی تکمیل ہماری اولین تر جیح ہوگی۔ مسلم لیگ نون استور میں گزشتہ چالیس سالوں سے نا مکمل منصوبوں کی تکمیل، دیگر عوامی مسائل اور محرومیوں کے ازالے کی پوری جدوجہد کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ استور کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پی ایم ایل این نئی شروعات کرے گی۔ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے لئے راجا ظفر الحق کی قیادت میں جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اس کی رپورٹ کے مطابق آئینی حقوق کے حوالے سے بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام کو خوشخبری دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ضلع استور میں انتقامی کاروائی کی روایات کو ختم کیا جائے گا۔ عدل و انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جن لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ کے ذریعے اعتماد دیا ہے ان کے ساتھ ساتھ جن لوگوں نے دیگر امیدواروں کو ووٹ دیا تھا مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے ان کے ساتھ بھی عدل و انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے۔
خبر کا کوڈ : 472729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش