0
Thursday 23 Jul 2015 20:38

وزیراعلٰی جی بی کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کو سیلاب پر قابو پانے کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت

وزیراعلٰی جی بی کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کو سیلاب پر قابو پانے کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت بلتستان میں متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ ندی نالوں میں شدید طغیانی کے باعث پہاڑی اور دور دراز دیہات میں سڑکوں کی بندش سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کریں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت بلتستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے او ر ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب سے متعلق صورتحال پر قابو پانے کیلئے چوکس رہیں۔ عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ وہ ندی نالوں میں شدید طغیانی کے باعث پہاڑی اور دور دراز دیہات میںسڑکوں کی بندش سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 475520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش