0
Friday 11 Sep 2015 12:57

پاکستانی قوم انڈیا کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں، سلیمہ بی بی

پاکستانی قوم انڈیا کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں، سلیمہ بی بی
اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی بی بی سلیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع عزیز تر ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، دفاع پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی پاک جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کی عزت و ناموس پر کوئی آنچ آنے نہیں دیا۔ آج پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے اور ہماری مسلح افواج پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو پاؤں تلے روندنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک غیرت مندوں کا ہے اور ہمارے غیرت مند جوان ملک کے اندر اور سرحدوں پر دہشت گردوں کو ناکوں چنے چبوانے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کے خانوادوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کے پاک لہو نے اس سرزمین کی آبیاری کر کے ملک و قوم کا مستقبل روشن و تابناک اور اس ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔ پاکستانی قوم انڈیا کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں، پاکستان بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت کے حامل ملک کا نام ہے۔

خبر کا کوڈ : 485264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش