0
Monday 5 Oct 2015 18:36

ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہیں کرسکتا، چیئرمین سینیٹ

ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہیں کرسکتا، چیئرمین سینیٹ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایم کیو ایم کے استعفوں پر رولنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہیں کرسکتا۔ 16 ستمبر کو اعتزاز احسن نے ایشو اٹھایا تھا کہ چیئرمین ایم کیو ایم کے استعفوں کے متعلق ایوان کو آگاہ کریں، جس پر رضاربانی نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفے کیوں التوا میں رکھے؟ ایکشن کیوں نہیں لیا؟ اس حوالے سے رولنگ پر کام کر رہا ہوں، بعد میں رولنگ دوں گا۔ رولنگ دینے سے قبل چیئرمین نے سینیٹ ارکان کو استعفوں سے متعلق آئین کی شقیں بتائیں اور ماضی میں استعفوں پر ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا۔ رولنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہیں کرسکتا، یہ رولنگ مستقبل میں کام آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی ممبر 40 دن مسلسل غیر حاضر رہے، تو رکنیت ختم ہونے کا قانون فوری لاگو نہیں ہو جاتا، جب استعفٰی آئے تو کیا سپیکرقومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ بطور ڈاکخانہ کے کام کرے؟ چیئرمین اور سپیکر بطور ڈاکخانہ کے کام نہیں کر سکتے، سپیکر اور چیئرمین آئین، قانون اور ایوان کے رولزکے پابند ہیں۔ استعفوں کے معاملے پر مکمل صورتحال کا جائزہ لینے کی ضرورت ہوتی ہے، جب اکٹھے استعفے آتے ہیں، تو ان کے رضا کارانہ اور درست ہونیکی تصدیق کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ممبرز سے فرداً فرداً تصدیق کی ہے، جس سے یہ لگتا ہے کہ ایم کیوایم کے استعفے احتجاجاً دیے گئے تھے۔ استعفوں کے پیچھے سیاسی ایجنڈا تھا، جس کی بنا پر استعفے منظور نہیں کیے گئے۔ متحدہ کے کچھ اراکین کے استعفوں سے لگتا ہے کہ وہ رضاکارانہ نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 489121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش