0
Tuesday 18 Jan 2011 00:00

سعودی عرب بھاگنے والے سیاستدان کو تحفظ فراہم نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے،سید منور حسن

سعودی عرب بھاگنے والے سیاستدان کو تحفظ فراہم نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے،سید منور حسن
لاہور:اسلام ٹائمز-امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی مداخلت اور سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے چین کے ساتھ روابط بڑھائے جائیں، میاں نواز شریف اپنے ایجنڈے کے بنیادی نکات کرپشن کے حوالے سے سنجیدہ ہوتے تو گورنر پنجاب کی تقرری پر آواز اٹھاتے، تحفظ ناموس رسالت پر حکومت زبانی جمع خرچ کے بجائے پارلیمانی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا اعلان کرے۔ سعودی عرب یقین دہانی کرائے کے وہ کسی بھاگنے والے سیاستدان کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا۔ قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث سلمان تاثیر کے قتل کا واقعہ رونما ہوا۔ 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور خطے کے مسائل کی بنیادی وجہ امریکی مداخلت اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی پالیسیاں ہیں۔ ڈرون حملوں کے ذریعے بے گناہ لوگوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔ ہماری اندرونی اور خارجہ پالیسیاں ملک وقوم کی بجائے امریکہ کے حق میں ہیں۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کرنے سے متعلق فیصلے کیے جا رہے ہیں اس سے احساس محرومی بڑھے گا۔ ہماری فوج کو کارروائی نہیں کرنی چاہئے بلکہ آگے بڑھ کر ڈرون حملے بند کروائے۔ 
انہوں نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد اور توہین کے مرتکب افراد کے خلاف ایکشن نہ ہونے کے باعث گورنر سلمان تاثیر کا واقعہ رونما ہوا۔ چینی وزیراعظم کی پاکستان آمد اور دوستی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امریکی مداخلت اور سازشوں کا خاتمہ کرنے کےلئے حکومت کو چین کےساتھ اپنے روابط مزید مستحکم کرنے چاہیے بڑ ے بڑے میگا پراجیکٹس شروع کیے جائیں امریکہ خطہ میں بھارت کی بالا دستی بڑھانا چاہتا ہے۔ اس کو ناکام بنانے کے لئے چین کے ساتھ گرمجوشی دکھائی جائے۔ کراچی میں آپریشن دکھاوا اور نمائش ہے اور تینوں جماعتیں موجودہ حالات کی ذمہ دار ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ کے آن ریکارڈ بیانات اور چارج شیٹ موجود ہے یہ کہنا کہ کوئی چوتھی طاقت حالات خراب کر رہی ہے یہ بات صحیح نہیں۔ جب تک سندھ میں پیپلزپارٹی اکیلی حکومت نہیں بناتی اور باقی جماعتیں اپوزیشن میں نہیں آتیں کراچی، حیدر آباد میں امن نہیں ہو سکتا۔
خبر کا کوڈ : 50886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش