0
Friday 4 Feb 2011 22:39

امریکہ،اسرائیل اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ کشمیر کی آزادی میں روکاوٹ ہے،آئی ایس او

امریکہ،اسرائیل اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ کشمیر کی آزادی میں روکاوٹ ہے،آئی ایس او
اسلام ٹائمز:یوم کشمیر کی مناسبت سے جاری اپنے ایک بیان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد رضوی نے کہا ہے کہ عالم کفر عالم اسلام کے خلاف متحد ہے ورنہ مسئلہ کشمیر کب کا حل ہو چکا ہوتا 
کراچی:اسلام ٹائمز-امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد رضوی نے یوم کشمیر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر وہاں کی عوام کو حق خودارادیت دے کر ہی حل کیا جا سکتا ہے، کشمیری عوام فیصلہ کریں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، جبکہ کشمیر کے مسلمان ابھی بھی پاکستان کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے انسانی حقوق کے علمبردار کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت پر کیوں آواز بلند نہیں کرتے۔ آئے روز کشمیر کی معصوم عوام بھارتی ظلم و ستم کا نشانہ بنتی ہے، حال ہی میں یوم عاشورہ کے جلوس پر کشمیر میں بھارتی حملہ بھی بھارتی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں کہا کہ عالم کفر عالم اسلام کے خلاف متحد ہے ورنہ مسئلہ کشمیر کب کا حل ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے واضع کیا کہ امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ کشمیر کی آزادی میں روکاوٹ ہے، اقوام عالم بھی انہی تین شیطانوں کے آگے بے بس ہے، برصغیر اور مشرق وسطی میں بدامنی کے ذمہ دار بھی یہ تین شیطان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے لیے دنیا کی دیگر اقوام کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنا کر انکو اعتماد میں لے اور اقوام متحدہ میں اپنے حق کا بہ زور بازو مطالبہ کرے، انہوں نے اعلان کیا کہ 5 فروری یوم کشمیر کی مناسبت سے کراچی کے مختلف علاقوں میں نشر و اشاعت اور سیمینارز منعقد ہونگے، جن میں اسکالر اور دیگر مہمان حضرات مسئلہ کشمیر کے عنوان پر حل طلب گفتگو کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 53286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش