0
Friday 18 Feb 2011 01:32

جان کیری نے وزیر خارجہ بننے کی پیشکش کی،شاہ محمود قریشی

جان کیری نے وزیر خارجہ بننے کی پیشکش کی،شاہ محمود قریشی

اسلام اباد:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ گزشتہ روز امریکی سینیٹر جان کیری نے انہیں پیشکش کی کہ اگر میں ریمنڈ ڈیوس سے متعلق اپنے موقف میں تبدیلی لاﺅں تو وزارت خارجہ کے منصب پر دوبارہ فائز ہو سکتا ہوں تاہم ریمنڈ ڈیوس کیس اب قومی وقار کا معاملہ بن چکا ہے اور اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، ریمنڈ ڈیوس سے متعلق امریکی مطالبہ جائز نہیں۔ دوسری جانب اے آر وائی نیوز کی جانب سے رابطہ کرنے پر امریکی سفارتخانے نے اس پیشکش پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ 
سابق وزیر خارجہ نے کہا، کہ دفترخارجہ کے ریکارڈ کے مطابق ریمنڈ سفارت کار نہیں، تعجب ہے کہ دفتر خارجہ نے آج عدالت میں ریکارڈ کیوں پیش نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کا مسئلہ امریکا نے اپنے اوپر سوار کر لیا ہے، بلاشبہ امریکا بہت بڑی طاقت ہے لیکن قوم کھڑی ہو چکی ہے اور وقت آ گی اہے کہ سر اٹھا کر جیا جائے۔ ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ میونخ میں ہلیری مجھ سے مل لیتیں، تو حالات تبدیل ہوتے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ انتہائی پیچیدہ ہے اور اس پر صرف متعلقہ حکام کو ہی بات کرنی چاہیے۔ فوزیہ وہاب کے استثنی سے متعلق بیان پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی بات میں وزن ہوتا تو صدارتی ترجمان کو تردید نہ کرنی پڑتی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ریمنڈ کیس کے حوالے سے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بیان بازی نہ کرنے کی ہدایت کی تھی،
ڈیوس سے متعلق مجھ پر الزام تراشی کی گئی لیکن مجھے دباﺅ سے نہیں دلائل سے قائل کیا جا سکتا ہے۔ جہاں تک مشرف کی حمایت سے متعلق الزام ہے، تو اس بات کا سبھی کو علم ہے کہ مشرف دور میں جب وہ ملتان کے ناظم تھے تو انہوں نے مشرف کا استقبال کرنے سے انکار کر دیا 
تھا۔ پارٹی چھوڑنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا، کہ صدر زرداری سے بہت اچھے تعلقات ہیں اور گزشتہ روز جو پریس کانفرنس کی گئی ہے وہ پارٹی کے خلاف نہیں تھی، میرے نزدیک پاکستان کا مفاد سب سے اہم ہے، پیپلز کے ساتھ تھا، ہوں اور رہنا چاہتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 55309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش