0
Saturday 5 Mar 2011 22:17

مہنگائی کے خلاف تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کا عوامی احتجاج

مہنگائی کے خلاف تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کا عوامی احتجاج
لاہور:اسلام ٹائمز-تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیر اہتمام پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی حکومتی روش اور جان لیوا مہنگائی کے خلاف ملک کے بڑے شہروں میں "عوامی احتجاج"کے عنوان سے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں ہر جگہ ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، گجرات، ایبٹ آباد سمیت دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، لاہور میں مسجد شہداء تا پنجاب اسمبلی ہونے والے عوامی احتجاج میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ مظاہرین نے احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے اور"عوامی" حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مسجد شہداء تا پنجاب اسمبلی احتجاجی بینرز آویزاں تھے۔ خواتین دودھ پیتے بچوں کے ساتھ مظاہرے میں شریک تھیں۔
پنجاب اسمبلی چوک میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ حکومت کے تین سالہ دور اقتدار میں 97 فی صد عوام سے لقمہ چھیننے کی پالیسیاں جاری ہیں ۔ غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی روش جاری ہے اور ہر مہینے اضافے اور چند روپوں کی کمی کرنے کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے جسے عوام مسترد کرتے ہیں۔ آج مال روڈ پر موجود ہزاروں افراد کا اجتماع حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کے لئے جسم و روح کا رشتہ قائم رکھنا محال ہو گیا جبکہ اراکین اسمبلی شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں۔ اراکین اسمبلی کا سالانہ خرچہ 17 ارب روپے ہے جبکہ ایک ممبر اسمبلی کی تنخواہ 2 لاکھ روپے تک ہے مراعات اس کے علاوہ ہیں۔ وزراء کو حاصل مراعات پر بھی اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں ان مراعات کو ختم کر کے عوام کو ریلیف دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکوں میں دیا جانیوالا کمیشن اور کرپشن سالانہ کئی ارب روپے ہے جس پر قابو پا کر عوام کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 57687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش