0
Tuesday 8 Mar 2011 23:39

فیصل آباد،سول لائنز کار بم دھماکے کا مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد،سول لائنز کار بم دھماکے کا مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار
لاہور:اسلام ٹائمز۔ سول لائنز کار بم دھماکے کا مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار، قبضے سے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور متعدد موبائل سمیں برآمد، 24 سالہ عثمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، ملتان کے علاقے کبیر والا کا رہائشی ہے، ملزم سے نامعلوم مقام پر پوچھ گچھ شروع، اسلام آباد منتقل کئے جانے کا امکان یے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں سول لائنز کے علاقے میں سی این جی سٹیشن پر بم دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گرد کی شناخت ہو گئی ہے، ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور وہ ملتان کے علاقے کبیر والا کا رہائشی ہے۔
 ملزم دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے اڑانے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ سی این جی سٹیشن کے گارڈ اور ممتاز نامی پولیس اے ایس آئی نے اس پر فائرنگ کر دی۔ جس سے اس کا ایک ہاتھ زخمی ہو گیا، ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے کر تھانہ ریل بازار منتقل کیا گیا، جہاں پوچھ گچھ اور شناخت کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزم کو اسلام آباد منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ گرفتار ہونے والا مبینہ دہشت گرد متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کا سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد بھی خاکہ جاری کیا گیا تھا، لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں ہونے والے خودکش حملے میں بھی اسے مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا۔ ملزم باریش اور لمبے قد کا 24 سالہ نوجوان ہے۔
خبر کا کوڈ : 58327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش