0
Wednesday 11 Jan 2017 20:20

میری کامیابی علمائے کرام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، میئرِ سرگودہا کا اہلسنت علماء کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب

میری کامیابی علمائے کرام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، میئرِ سرگودہا کا اہلسنت علماء کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اہلسنت ضلع سرگودھا کی جانب سے جامع مسجد گلزار حبیب گلشن بشیر سرگودہا میں نو منتخب میئر ملک اسلم نوید کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ملک اسلم نوید نے کہا کہ میری کامیابی علمائے کرام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، میں علماء کا بے حد احترام کرتا ہوں، سرگودھا شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل بروقت حل کرنے کیلئے تمام فیصلے مشاورت سے کیے جائینگے اور مسائل کے حساب سے ترجیحات وضع کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے اچھی طرح واقف ہوں اور بہت جلد ان کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ شروع کروں گا، میری علمائے کرام سے دلی وابستگی سے ان کی عزت و احترام کا سلسلہ شروع کروں گا۔ تقریب سے ایم پی اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں، ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز، پیر مشتاق شاہ الازہری، ریاست علی فیروزی، پیر جاوید قادری، عبداﷲ سعید ہاشمی، علامہ اکبر ساقی، ملک محمود حسین اعوان نے بھی خطاب کیا۔ علمائے کرام نے میئر سرگودھا ملک اسلم نوید کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 599228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش