0
Sunday 27 Mar 2011 14:51

اقتدار ملا تو جنوبی پنجاب کو صوبہ بنا دیں گے، پنجاب حکومت کی مرضی کے بغیر ریمنڈ ڈیوس کو رہا نہیں کیا جاسکتا تھا، پرویز الٰہی

اقتدار ملا تو جنوبی پنجاب کو صوبہ بنا دیں گے، پنجاب حکومت کی مرضی کے بغیر ریمنڈ ڈیوس کو رہا نہیں کیا جاسکتا تھا، پرویز الٰہی
ڈیرہ غازی خان:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر سب سے پہلا کام جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کا کریں گے۔ پنجاب حکومت کی مرضی کے بغیر ریمنڈ ڈیوس کو رہا نہیں کیا جا سکتا تھا، اس معاملے میں حکومت کی بدنیتی واضح ہے۔ ڈی جی خان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ خادم پنجاب چونسٹھ ہزار سرکاری اسکول بند کروا کر دانش اسکول کھولنے جا رہے ہیں، ان کا مشورہ ہے کہ پہلے وہ خود اس میں داخلہ لے لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج معتبر بننے والے ذوالفقار کھوسہ دو بار میرے پاس گورنر پنجاب بننے کی درخواست لے کر آئے۔
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں جمہوریت آخری سانسیں لے رہی ہے، تمام چور سیاست دانوں پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اکیلے ہی بھاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف مغرور شحخص ہیں، وہ چاہتے تو مسلم لیگ کے تمام دھڑے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو سکتے تھے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔  

خبر کا کوڈ : 61739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش