0
Monday 28 Mar 2011 13:46

بحرین میں مسلمانون کے خون سے ہولی کھیلنے والے خادمین حرمین شریفین دراصل خائنین حرمین شریفین ہیں، سول سوسائٹی

بحرین میں مسلمانون کے خون سے ہولی کھیلنے والے خادمین حرمین شریفین دراصل خائنین حرمین شریفین ہیں، سول سوسائٹی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سول سوسائٹی کی جانب سے نمائش چورنگی کراچی میں ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں ڈاکٹرز، سرجنز، بزنس کمیونیٹی، سماجی کارکنان اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بحرین اور لیبیا سمیت عرب ممالک میں عوامی بیداری اور جمھوری تحریکوں کے خلاف پرتشدد سرکاری اقدامات اور غیرملکی مداخلت کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی تھی، مظاہرین نے بحرین، لیبیا سمیت عرب ممالک میں جاری آزادی کی تحریک کی حمایت اور قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف پانچ نکاتی پالیسی بیان بھی جاری کیا، جبکہ مظاھرے میں شریک ڈاکٹر حسین کنانی، ڈاکٹر انجم فضل، ڈاکٹر عطیہ حسین، ڈاکٹر عارف، ڈاکٹر سنجیدہ سمیت دیگر رہنماوں نے کہا کہ عرب دنیا کے بےغیرت مسلم حکمران امریکی کاسہ لیسی ترک کریں اور عرب دنیا میں جاری اسلامی بیداری کی تحریک کو کچلنے میں امریکہ و اسرائیل جیسے یزیدوں کا ساتھ دینے سے گریز کریں۔
رہنماؤں نے کہا کہ بحرین میں مسلمانون کے خون سے ہولی کھیلنے والے خادمین حرمین شریفین دراصل خائنین حرمین شریفین ہے، مسلمانون کا قتل عام اور وقت کے طاغوت کی کی پشتیبانی، دو پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کی رہائی اور اہلیبیت اور صحابہ کرام کے مزارات کو مسمار کرنا، یہ وہ جرم ہیں کہ جس کو کوئی بھی باغیرت مسلمان برداشت نہیں کرسکتا۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کی افواج بحرین میں نیشنل گارڈ کے لئے پاکستانیوں کی بھرتی کے عمل کو روکے، رہنماؤں نے کہا کہ آج مسلمان بیدار ہے اور سعودی عرب کے یہودی کردار کو جان چکا ہے، رہنماؤں نے اعلان کیا کہ بحرین سمیت دیگر عرب ممالک میں جاری تحریک کی حمایت میں ھر اتوار کو نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاھرہ کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 61918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش