0
Tuesday 5 Apr 2011 21:57

چھٹی مردم شماری، پہلے مرحلے میں خانہ شماری کا آغاز کر دیا گیا

چھٹی مردم شماری، پہلے مرحلے میں خانہ شماری کا آغاز کر دیا گیا
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔خانہ شماری میں مکانات، عمارتوں،کمرشل اور دیگر غیر رہائشی یونٹس کا اندراج کیا جائے گا، دوسرے مرحلہ کے دوران اگست اور ستمبر میں مردم شماری کی جائے گی۔ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ایک لاکھ چالیس ہزار بہتر مردم شماری بلاکس میں تقسیم کر کے ان کے تفصیلی نقشے تیار کر لئے گئے ہیں۔
خانہ شماری میں ایک لاکھ پچھہتر ہزار افراد پر مشتمل عملہ حصہ لے رہا ہے۔ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر لالہ فضل الرحمٰن نے گورنر ہاؤس پر نمبر لگا کر خانہ شماری کا افتتاح کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے مکانات کے اندراج کو یقینی بنانے کیلئے شماریاتی فارم میں خصوصی کالم شامل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 63401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش