0
Wednesday 13 Apr 2011 01:30

پیپلزپارٹی نے تمام ارکان کو زوالفقار علی بھٹو قتل کیس ری اوپن کی سماعت کے حوالے سے آج سپریم پہنچنے کی ہدایت کر دی

پیپلزپارٹی نے تمام ارکان کو زوالفقار علی بھٹو قتل کیس ری اوپن کی سماعت کے حوالے سے آج سپریم پہنچنے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔قائمقام صدر مملکت فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے این آر او اور سوئس کیسز پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این آر او اور سوئس کیسز کا بھر پور دفاع کیا جائے گا۔ اجلاس میں زیڈ اے بھٹو کےقتل عمد پر سپریم کورٹ میں دائر صدارتی ریفرنس پر بھی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام ارکان پارلیمنٹ، چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر موجود ہوں گے۔

خبر کا کوڈ : 64904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش