0
Wednesday 13 Apr 2011 13:02

ترکی،طالبان کا آفس قائم کرنے کی اجازت دینے پر غور

ترکی،طالبان کا آفس قائم کرنے کی اجازت دینے پر غور
انقرہ:اسلام ٹائمز۔ترکی نے کہا ہے کہ افغانستان میں مصالحت کیلئے جاری کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے ترکی میں طالبان کا آفس قائم کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے ایک ترک سفیر کے حوالے سے بتایا کہ ترکی افغانستان میں امن کے قیام کیلئے تعاون کیلئے تیار ہے،اگر طالبان نے ترکی میں دفتر قائم کرنے کیلئے درخواست دی تو جائزہ لیکر فیصلہ کریں گے۔ گزشتہ روز ہنگری کے دورہ پر ترک وزیر خارجہ احمد داو توغلو نے بھی ایک سوال پر کہا تھا کہ اگر ایسا کوئی مطالبہ ہوا تو ترکی بہترین ردعمل ظاہر کرے گا۔

خبر کا کوڈ : 65024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش