0
Sunday 17 Apr 2011 14:29

بھارتی وزیراعظم کا پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کا عزم، پاکستان سے تعلقات بہتر ہوئے تو حق منصب ادا ہو گیا،من موہن سنگھ

بھارتی وزیراعظم کا پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کا عزم، پاکستان سے تعلقات بہتر ہوئے تو حق منصب ادا ہو گیا،من موہن سنگھ
نئی دہلی:اسلام ٹائمز۔بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات معمول پر آگئے تو وہ سمجھیں گے کہ انہوں نے اپنے منصب کا حق ادا کر دیا۔ یہ بات انہوں نے قازقستان سے بھارت واپسی پر طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ان سے پوچھا گیا کہ وہ پاک بھارت تعلقات میں کون سی پانچ کامیابیاں سمیٹنا چاہیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ پانچ چھوڑیں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات معمول پر آجائیں، وہ سمجھیں گے کہ انہوں نے اپنے منصب کا حق ادا کر دیا۔ دورہ چین کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں چین کے ساتھ تعلقات فروغ پاتے رہیں گے۔ من منوہن نے بتایا کہ چینی قیادت کے ساتھ اقتصادی معاملات، تجارتی توازن، ڈبلیوٹی، جی ٹوئینٹی اور سلامتی کونسل میں توسیع سمیت کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آج نیوز کے مطابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وہ چین اور قازقستان کے پانچ روزہ دورے کے بعد دلی واپسی پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو معمول کی سطح پر لے آئے تو وہ سمجھیں گے کہ انہوں نے بحیثیت وزیراعظم اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیئے ہیں۔ ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وہ پاک بھارت تعلقات میں پانچ چیزوں کی درجہ بندی کریں تو وہ کیا کرنا چاہیں گے جس پر منموہن سنگھ نے کہا کہ پانچ چیزیں بہت زیادہ ہیں ان کی صرف ایک خواہش اور امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات پْرسکون رہیں اور مستقبل میں دونوں ملک اچھے ہمسایوں کی طرح رہ سکیں۔

خبر کا کوڈ : 65868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش