0
Thursday 21 Apr 2011 00:51

تحصیل بائیزئی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ اور گولہ باری میں 9 عسکریت ہلاک، متعدد زخمی

تحصیل بائیزئی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ اور گولہ باری میں 9 عسکریت ہلاک، متعدد زخمی
مہمندایجنسی:اسلام ٹائمز۔مہمند ایجنسی کی تحصیل بائیزئی کے علاقہ سوران درہ، میٹئی اور جڑوبی درہ میں آپریشن ''بریخنا'' میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں نو عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے سرکاری ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے دوران ایک اہلکار شہید اور چھ زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا فورسز نے پیش قدمی کرتے ہوئے ڈاگ قلعہ سوران، وچکو کے مقام پر پانچ نئی پوسٹیں قائم کر کے علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
 کارروائی کے دوران فورسز نے دو بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنا دیں مندری چینہ کے قریب عسکریت پسندوں نے فورسز کے ساتھ تعاون کے الزام میں ٹرک ڈرائیور شوکت اور کنڈیکٹر عزیز ولد گل جان سکنہ ناواگئی کو قتل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 66789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش