0
Sunday 1 May 2011 23:44

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان اتحاد کے بعد گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی تبدیلی کا امکان

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان اتحاد کے بعد گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی تبدیلی کا امکان
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان اتحاد کے بعد گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی تبدیلی کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان نئے گورنر پنجاب ہو سکتے ہیں، قبل ازیں مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد کے سلسلے میں پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ق) کو پنجاب کی گورنر شپ دینے کی پیشکش کی تھی، تاہم مسلم لیگ (ق) چوہدری پرویز الہی کو ڈپٹی وزیراعظم بنانے میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے، اسلئے آئندہ گورنر پنجاب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ق) کے مشترکہ امیدوار ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان نئے گورنر پنجاب ہو سکتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان کو گورنر پنجاب لگانے کا مقصد مسلم لیگ (ن) کو پنجاب کی سطح پر ٹف ٹائم دینا ہے۔ ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ (ق) لیگ کی قیادت نے پنجاب کی گورنر شپ لینے سے معذوری ظاہر کر دی ہے، ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو پنجاب کی گورنر شپ دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی، مگر مسلم لیگ (ق)  نائب وزیراعظم کے عہدے کو ترجیح دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 69168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش