0
Monday 2 May 2011 15:11

دہشتگردوں کا حملہ، 22 آئل ٹینکرز نذرآتش، 8 پولیس اہلکار جان بحق

دہشتگردوں کا حملہ، 22 آئل ٹینکرز نذرآتش، 8 پولیس اہلکار جان بحق
اٹک:اسلام ٹائمز۔ اٹک کے پنڈی گھیب روڈ پر دو گاڑیوں پر سوار دہشت گردوں نے تین مقامات پر نیٹو سپلائی پر حملے کر کے اکیس آئل ٹینکرز کو آگ لگا دی۔ دہشت گردوں نے پنڈی گھیب اور ڈھلیاں چوک میں پولیس چوکیوں پر فائرنگ کر کے آٹھ پولیس اہلکاروں کو قتل اور دس کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان نے پولیس چوکی پر تحریک طالبان کے پوسٹر بھی پھینکے اور فرار ہو گئے۔
دوسری جانب ملزمان نے ضلع چکوال میں بھی پولیس چوکی پر حملہ کیا اور ایک نیٹو آئل ٹینکر کو آگ لگا دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزمان ایک گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ ملا ہے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 69302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش