0
Tuesday 13 Feb 2018 17:06

سرائیکی صوبہ بننے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جمشید دستی

سرائیکی صوبہ بننے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے سرائیکی وسیب کا ستیاناس کر کے رکھ دیا ہے، وسیب کے لوگ قدم قدم پر ظلم بربریت اور استحصال کا شکار ہیں، جب تک سرائیکی صوبہ نہیں بنے گا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ٹانک میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سرائیکی اتحاد کی طرف سے آئندہ الیکشن میں امیدوار کھڑے کریں گے، سرائیکی صوبے کے نعرے پر الیکشن لڑیں گے، انہوں نے کہا کہ ٹانک میں جانور اور انسان ایک جگہ سے پانی پی رہے ہیں، وسیب کے لوگوں کو کسی طرح کی کوئی سہولت حاصل نہیں۔ وسیب میں تعلیم، صحت اور روزگار کی کوئی سہولتیں حاصل نہیں، صوبے کے تمام وسائل پشاور پر خرچ ہو رہے ہیں، سرائیکی رہنما ظہور دھریجہ نے کہا کہ نقیب اللہ کے ساتھ شہید ہونیوالے دوسرے دو آدمیوں کا تعلق اوچ شریف سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں، ان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ بند کی جائے، سرائیکی خطہ کی عوام کے حقوق غضب اور سرائیکستان صوبہ نہ بننے دینے کے اصل مجرم سرائیکی خطہ کے جاگیردار سیاستدان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 704584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش