0
Wednesday 11 May 2011 15:48

پاکستان نے امریکا کو اسامہ کی بیویوں سے تفتیش کی اجازت دیدی

پاکستان نے امریکا کو اسامہ کی بیویوں سے تفتیش کی اجازت دیدی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کے وقت اسامہ بن لادن کی تین بیویاں کمپاونڈ میں موجود تھیں۔ پاکستان نے امریکا کو ان سے تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔ امریکی ٹی وی نے بتایا ہے کہ ہلاکت کے وقت اسامہ کے ساتھ ام حمزہ، ام خالد اور ام السادہ موجود تھیں۔ پاکستانی حکام نے ان سے جو تفتیش کی ہے اس سے امریکا کو نئی معلومات حاصل ہوئی ہیں اور یہ بھی جاننے میں مدد ملی ہے کہ یہ لوگ کمپاونڈ میں کس طرح رہتے تھے۔
ادھر امریکی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے، پاکستان نے امریکی حکام کو اطلاع دی ہے کہ وہ انھیں تحویل میں لی گئی اسامہ بن لادن کی بیواوں تک رسائی دے گا۔ وائٹ ہاوس نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ اسے اسامہ بن لادن کی بیویوں تک رسائی دی جائے تاکہ اسامہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں۔ اس بارے میں اب تک حکومتی سطح پر کسی طرح کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 71192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش