0
Monday 7 May 2018 23:02

نون لیگ نے پی ٹی آئی کی ایک ساتھ تین وکٹیں اڑا دیں

نون لیگ نے پی ٹی آئی کی ایک ساتھ تین وکٹیں اڑا دیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار کامل عمر بھائیوں سمیت نون لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار کامل عمر، سردارعاقل عمر، سردار عادل عمر نے نون لیگ کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے نون لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
 
اس موقع پر شہبازشریف نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مبارک بادی، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی سیاست عوامی خدمت کی سیاست ہے، نون لیگ پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے اور قوم سے کیے وعدوں کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں باشعور عوام خدمت کی سیاست کو کامیاب کروائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 722968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش