0
Tuesday 17 May 2011 14:07

لوڈشیڈنگ کے ستائے پشاور کے 4 جوان دریائے کابل میں ڈوب کر ہلاک

لوڈشیڈنگ کے ستائے پشاور کے 4 جوان دریائے کابل میں ڈوب کر ہلاک
نوشہرہ:اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے چار جوان دریائے کابل میں نہاتے ہوئے موت کے آغوش میں چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں واقع دریائے کابل میں نہاتے ہوئے پشاور کے چار لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو کو زندہ بچا لیا گیا۔ 
ڈوب کر مرنے والوں میں17 سالہ یاسر، 17 سالہ جنید، 16 سالہ ابراہیم اور 16 سالہ شاہ فیصل شامل ہیں۔ جبکہ صدیق اور اسماعیل مانو کو بچا لیا گیا۔ ڈوبنے والے لڑکوں کا تعلق پشاور کے علاقہ کاکشال سے ہے۔ چاروں لاشیں جب اپنے آبائی علاقہ پہنچیں تو علاقے میں کہرام برپا ہو گیا، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ اہل خانہ کے مطابق بچے گرمی اور لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر دریائے کابل میں نہانے گئے تھے اور دریا میں ڈوب گئے۔ پشاور اور نوشہرہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے چار جوانوں کے جاں بحق ہونے کو حکومت اور واپڈا کی نااہلی قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 72526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش