0
Tuesday 24 May 2011 13:56

صدر آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

صدر آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔صدر آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری انتقال کر گئے۔ حاکم علی زرداری کے مختلف جسمانی اعضاء کے کام کرنا چھوڑ جانے کے باعث پندرہ اپریل سے پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج تھے۔ حاکم علی زرداری کی میت ان کے آبائی گاؤں بینظیر آباد لائی جائے گی۔ حاکم علی زرداری کی نماز جنازہ شام پانچ بجے بلال اسٹیڈیم نوابشاہ میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین آبائی قبرستان بالو جاقبا میں کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی نے حاکم علی زرداری کی وفات کے باعث تین دن تک تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 74184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش