0
Thursday 2 Aug 2018 10:38

زمبابوے میں حکمران جماعت کی فتح کے اعلان کے بعد مظاہرے

زمبابوے میں حکمران جماعت کی فتح کے اعلان کے بعد مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ زمبابوے میں حکمران جماعت کے الیکشن میں فتح حاصل کرنے کے اعلان کے بعد مظاہروں کا آ غاز ہو گیا ہے۔ اپوزیشن کے حامی حالیہ الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج پر اتر آئے ہیں، جن کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں۔ دارلحکومت ہراراے میں اپوزیشن کے حامیوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا، جو تشدد میں بدل گیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ان مظاہرین کو منشتر کرنے کی خاطر پانی برسایا اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے ۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی خبریں بھی آئیں ہیں، جس کی زد میں آ کر ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ ان واقعات کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان مظاہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہے۔

دوسری طرف پارلیمانی الیکشن کے ابتدائی جزوی نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرنے والی حکمران جماعت کے صدارتی امیدوار اور موجودہ صدر ایمرسن منانگاگوا نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ زمبابوے کی تاریخ کے یہ پہلے الیکشن تھے، جس میں سابق صدر رابرٹ موگابے بطور امیدوار میدان میں نہیں اترے۔ تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ موگابے کے جانشین ایمرسن دراصل موگابے کی طرح ہی ہیں اور وہ ملک میں تبدیلی نہیں لائیں گے۔ صدارتی انتخابات کے نتائج ابھی تک واضح نہیں ہوئے ہیں۔ ملکی الیکشن کمیشن کے مطابق پیر کو ہونے والے انتخابات کے حتمی سرکاری نتائج 4 اگست کو جاری کیے جائیں گے۔ عوامی جائزوں کے مطابق اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے صدارتی امیدوار نیلسن چامیسا اور حکمران جماعت کے ایمرسن منانگاگوا کے مابین سخت مقابلے کی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 741912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش