0
Thursday 26 May 2011 20:05

امریکی وزیر خارجہ کل اسلام آباد پہنچ رہی ہیں، دہشتگردی کیخلاف مزید تعاون کا مطالبہ

امریکی وزیر خارجہ کل اسلام آباد پہنچ رہی ہیں، دہشتگردی کیخلاف مزید تعاون کا مطالبہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کل پاکستان کے اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان کی اعلٰی قیادت سے ملاقات میں القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی اور ایبٹ آباد آپریشن کی بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔ ملاقات میں پاکستان کے تحفظات اور خدشات کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔ ذرائع ایبٹ آباد آپریشن کے بعد امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے حوالے سے اہم قرار دے رہے ہیں۔
ادھر امریکی ڈومور سیریز جاری ہے۔ اسلام آباد آمد سے پہلے امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان سے مزید توقعات کا نیا پلندہ پیش کر دیا۔ پیرس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے امریکا کی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان کچھ مزید توقعات پوری کرے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید تعاون چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف امریکی خواہشات کے مطابق خاطرخواہ کام نہیں کیا، تاہم پاکستان سے مستحکم تعلقات قائم رکھنا امریکا کے مفاد میں ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت پر پاکستانی حکمرانوں کے ردعمل پر انہیں مایوسی ہوئی یا نہیں تو ہلیری کلنٹن نے جواب دینے سے گریز کیا۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی جنگ میں امریکا کا ایک اہم اتحادی ہے اور اس کے ساتھ طویل المیعاد تعاون چاہتے ہیں۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو اہم سمجھتا ہے، امریکا پاکستانی سرزمین پر جاری دہشتگردی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو حکومت پاکستان سے مختلف حوالوں سے کچھ توقعات ہیں۔ کیا توقعات ہیں یہ بتانے سے انہوں نے گریز کیا۔
خبر کا کوڈ : 74788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش