0
Wednesday 1 Jun 2011 15:33

پاکستان آنیوالے امریکی خفیہ ایجنٹوں کی اکثریت تخریب کاری اور ایٹمی جاسوسی کی ماہر ہے

پاکستان آنیوالے امریکی خفیہ ایجنٹوں کی اکثریت تخریب کاری اور ایٹمی جاسوسی کی ماہر ہے
  لندن:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں جن ہزاروں امریکی خفیہ ایجنٹوں کو بغیر کسی سکیورٹی کلیئرنس کے پاکستان آنے کے ویزے جاری ہوئے، ان میں بیشتر امریکیوں کے نام اصلی نہیں ہیں اور ان میں اکثریت ایسے خفیہ ایجنٹوں کی ہے جو کہ تخریبی سرگرمیوں اور ایٹمی تنصیبات کی جاسوسی کے ماہر ہیں۔ یہ عراق میں اسی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔ سابق صدر جنرل ضیاالحق کے دور حکومت میں پاکستان میں برکلے یونیورسٹی امریکہ کے تعلیمی پروگرام کے تحت لاہور میں برکلے اردو پروگرام کا اجرا کیا گیا تھا، اس پروگرام کے تحت امریکیوں نے پاکستان آ کر اردو زبان سیکھی اور وہ اس دوران پاکستان کے مختلف شہروں کے اندرونی علاقوں کے گنجان آبادی والے حصوں میں مختلف خاندان کے ساتھ بطور PAYING GUEST رہائش پذیر رہ کر مقامی کلچرل اور یہاں کی سماجی رسومات کے علاوہ مذہبی امور سے بھی آگاہی حاصل کرتے رہے۔
 اب ان ہی امریکیوں کو سی آئی اے نے خصوصی تربیت دیکر پاکستان کے مختلف علاقوں میں پھیلا رکھا ہے، جن کو امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کے خصوصی احکامات کے تحت ویزے جاری ہوئے۔ ان احکامات پر عملدرآمد کروانے میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کیا۔ ان خفیہ ایجنٹوں کی پاکستان میں موجودگی دن بدن ملک کے مختلف شہروں میں خطرناک حد تک سلامتی کے مسائل پیدا کر رہی ہے۔ خدشہ اس امر کا ہے کہ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں جن کم عمر نوجوانوں کو استعمال کیا جاتا ہے، انکے پیچھے ان ہی خفیہ ایجنٹوں کا ہاتھ ہے۔ امریکی خفیہ ایجنٹ اردو بولنے، لکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت کے علاوہ پاکستان کے مختلف شہروں کے جغرافیائی محل وقوع سے بھی آشنا ہیں اور اکیلے سفر کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ان خفیہ ایجنٹوں کا انتخاب کرتے وقت ان کی شکل و صورت کا خاص طور پر خیال رکھ کر منتخب کیا گیا ہے، تاکہ یہ پاکستانی باشندے معلوم ہوں۔ ریمنڈ ڈیوس کے واقعہ کے بعد امریکی سی آئی اے نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر کے ملک میں اپنے نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے میں مقامی لوگوں کو اپنے پیرول پر رکھ لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 76073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش