0
Monday 17 Dec 2018 22:34

حریت قائدین کی گرفتاریوں سے عوامی ردعمل کو روکنے کی کوشش مضحکہ خیز ہے، انجمن شرعی شیعیان

حریت قائدین کی گرفتاریوں سے عوامی ردعمل کو روکنے کی کوشش مضحکہ خیز ہے، انجمن شرعی شیعیان
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے سینئر حریت رہنما آغا سید حسن موسوی کی خانہ نظربندی اور تنظیم کے سرکردہ رکن غلام محمد ناگو کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جبر و بربریت اور نہتے عوام کے قتل عام کے خلاف عوامی ردعمل ایک فطری امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت قائدین اور کارکنوں کی گرفتاریوں سے عوامی ردعمل کو روکنے کی کوشش مضحکہ خیز ہے۔

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے غلام محمد ناگو اور دیگر حریت کارکنوں کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں شہری ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فورسز کو کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی دہشتگردی کے اس بدترین سلسلے کے خلاف عوامی ردعمل کو روکنے کے لئے حریت قائدین کی گرفتاریاں زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 767173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش