0
Monday 13 Jun 2011 08:48

انتخابات میں کامیابی جمہوریت اور ترکی کی فتح ہے، نیا آئین جسٹس اینڈ دیویلپمنٹ پارٹی کا نہیں بلکہ ترک عوام کا آئین ہو گا، طیب اردگان

انتخابات میں کامیابی جمہوریت اور ترکی کی فتح ہے، نیا آئین جسٹس اینڈ دیویلپمنٹ پارٹی کا نہیں بلکہ ترک عوام کا آئین ہو گا، طیب اردگان
انقرہ:اسلام ٹائمز۔ ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی کامیابی جمہوریت اور ترکی کی فتح ہے۔ لوگوں نے اس کامیابی کے ذریعے حکمراں جماعت کو ایک نئے آئین کی تیاری کا پیغام دیا ہے۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد انقرہ میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں نیا سول آئین تیار کر کے دیں گے۔ آئین کی تیاری میں حزب اختلاف سے بھی صلاح و مشورہ کیا جائے گا۔ نیا آئین صرف جسٹس اینڈ دیولپمنٹ پارٹی کا نہیں بلکہ ترک عوام کا آئین ہو گا۔ ترک وزیر اعظم نے کہا کہ عوام نے ملک میں سیاسی ، اقتصادی اور سماجی استحکام کے حق میں ووٹ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب مزید کوئی ظلم و ستم برداشت کرنا نہیں چاہتے۔
خبر کا کوڈ : 78479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش