0
Monday 13 Jun 2011 18:06

امریکا پاکستان کا کبھی دوست نہیں ہو سکتا،امریکا دہشتگردی کے نام پر ڈرون حملوں کے ذریعے بے گناہ لوگوں کو شہید کر رہا ہے، عمران خان

امریکا پاکستان کا کبھی دوست نہیں ہو سکتا،امریکا دہشتگردی کے نام پر ڈرون حملوں کے ذریعے بے گناہ لوگوں کو شہید کر رہا ہے، عمران خان
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف بلوچستان کے زیر اہتمام قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کیخلاف کوئٹہ میں مغربی بائی پاس، خیزی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا گیا، اس موقع پر پانچ گھنٹے تک نیٹو سپلائی کو بھی روکے رکھا۔ احتجاجی دھرنے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے فوری بند اور بلوچستان میں آپریشن اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگ ہلاک ہو رہے ہیں مگر حکومت نے اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ملک کو امریکی کالونی بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ماورائے عدالت لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے اب بھی صوبے میں آپریشن جاری ہے جس سے لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مظاہرے سے تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کا کبھی دوست نہیں ہو سکتا، امریکا دہشتگردی کے نام پر ڈرون حملوں کے ذریعے بے گناہ لوگوں کو شہید کر رہا ہے پاکستانی قوم کو اس کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے، قبائلی علاقوں کے لوگ دہشتگرد نہیں بلکہ امریکا دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے۔ ڈرون حملوں کے بند ہونے تک تحریک انصاف کا احتجاج ملک بھر میں جاری رہیگا۔
خبر کا کوڈ : 78582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش