0
Monday 20 Jun 2011 13:34

دہشت گردی،انتہا پسندی یا بیرونی سازشوں کا خاتمہ عوام کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا، ثروت اعجاز قادری

دہشت گردی،انتہا پسندی یا بیرونی سازشوں کا خاتمہ عوام کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا، ثروت اعجاز قادری
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے بیزار ہو چکے ہیں حکمران امریکہ کی نہیں عوامی امنگوں کی ترجمانی کریں۔ دہشت گردی،انتہا پسندی یا بیرونی سازشوں کا خاتمہ عوام کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ حکمرانوں کو قومی وقار ملکی سلامتی کا تحفظ ہر چیز پر مقدم رکھنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ملک کی سلامتی و خود مختاری کا احترام کرانا اچھی طرح جانتی ہے، حکومت عوام کے جذبات و احساسات سے امریکہ کو واضع کرے کہ ملک کی سلامتی و خود مختاری کے خلاف عوام میں سخت تشویش اور غصہ پایا جاتا ہے، لہٰذا ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے کہ جس سے عوام میں امریکہ کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دھاہنے پر پہنچا دیا ہے، حکمران عوام کو صرف وعدے، دعوے اور تسلیاں دیتے ہیں جن پر عمل درآمد نہیں کرایا جاتا۔ عوامی مسائل میں اضافہ ایک طرف تو آمرانہ پالیسیوں کا تسلسل اور دوسری طرف حکمران بیرونی دباؤ میں آ کر مہنگائی اور بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ، پیٹرول کی مصنوعی قلت جیسے عوام دشمن اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کے کسی بھی شعبے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، صرف مفادات کو مدنظر رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام پریشان حال ہیں غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی سلامتی و خود مختاری پر دو ٹوک واضع پالیسی کا اعلان کرے تاکہ عوام میں پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ہو اور بیرونی سازشیں بھی دم توڑ جائیں۔
خبر کا کوڈ : 80011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش