0
Tuesday 21 Jun 2011 00:14

وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان کی حکومت کو فوری طور پر اپنی آمدنی دو ارب روپے بڑھانے کی ہدایت

وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان کی حکومت کو فوری طور پر اپنی آمدنی دو ارب روپے بڑھانے کی ہدایت
اسکردو:اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان حکومت کو فوری طور پر اپنی مقامی آمدنی دو ارب روپے تک بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور اسی صورت میں وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے موجودہ بجٹ کو دگنا کرا دے گی۔ اس سلسلے میں اب گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت فوری طور پر علاقے میں چلنے والی کسٹم ان پیڈ گاڑیوں کو قانونی شکل دیکر ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کا بھی حوالہ دیا ہے، جہاں گلگت بلتستان کی نسبت کئی گنا زیادہ سالانہ بجٹ وقانی حکومت فراہم کرتی ہے۔ اسی صورت میں گلگت بلتستان حکومت کو اپنا نظام چلانے کے لئے بعض مشکل فیصلے بھی کرنے پڑینگے۔ جنگلات کی آمدنی سوست چیک پوسٹ سے بھی مناسب حصہ حاصل کرنے کے علاوہ معدنیات اور سیاحت سے معقول آمدنی کے امکانات روشن ہیں، جس کے بعد حکومت کو علاقے میں ترقیاتی عمل کے لئے وفاق سے معقول گرانٹ کی وصولی کے احکامات روشن ہو سکتے ہیں ورنہ سات ارب کی رقم سے علاقے میں ترقی تو ممکن نہیں، البتہ ٹھیکیداروں کے پرانے واجبات کی ادائیگی ہی ممکن ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 80112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش