0
Tuesday 21 Jun 2011 08:26

خودکش دھماکے کیلئے اغوا کی گئی طالبہ کو فورسز نے تحویل میں لے لیا

خودکش دھماکے کیلئے اغوا کی گئی طالبہ کو فورسز نے تحویل میں لے لیا
تیمر گرہ:اسلام ٹائمز۔ پشاور سے خودکش دھماکے کے لئے اغوا کی گئی تیسری جماعت کی طالبہ کو سیکورٹی فورسز نے تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملے کیلئے پشاور سے لائی گئی تیسری جماعت کی طالبہ 9 سالہ سوہانہ ولد جاوید عمر کو فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا، بچی کو خودکش جیکٹ پہنا کر حملے کیلئے لایا جا رہا تھا، تاہم اس کے شور مچانے سے ملزمان خواتین اسے چھوڑ کر فرار ہوگئیں۔ ڈی پی او لوئر دیر سلیم مروت نے مذکورہ طالبہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش حملہ کیلئے استعمال کی جانے والی تیسری جماعت کی طالبہ سوہانہ بی بی ولد جاوید کا تعلق پشاور کے علاقہ ہشتنگری سے بتایا جاتا ہے، سوہانہ بی بی کے مطابق وہ گزشتہ روز اسکول گئی تھی اس دوران وہ اسکول کے قریب دکان سے ٹافیاں خریدنے نکلی کہ ایک موٹر کار میں سوار افراد جو دو خواتین اور دو مرد تھے اسے زبردستی موٹر کار میں ڈال لیا اور چہرے پر رومال ڈال کر بےہوش کر کے اسے تیمر گرہ لوئر دیر پہنچا دیا۔ خودکش دھماکے کے لئے اغوا کی گئی طالبہ سوہانہ کے مطابق کل رات کو اسے ہوش میں لانے کے بعد انہیں اغوا کاروں نے ایک بسکٹ کھلایا اور صبح کو تقریباً 8 بجے کے قریب ملزمان نے سوہانہ بی بی کو ایک خودکش جیکٹ پہنائی، لیکن وہ تنگ تھی جسے اتار کر اسے دوسری جیکٹ پہنائی جا رہی تھی کہ سوہانہ بی بی کی چیخ و پکار پر اغوا کار اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ قریبی چیک پوسٹ کے اہلکاروں نے اسے تحویل میں لیکر مبینہ ملزمان کے خلاف ضلع بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 80145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش