0
Friday 24 Jun 2011 20:58

پاک بھارت مذاکرت سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی، وزیراعظم

پاک بھارت مذاکرت سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی، وزیراعظم
مظفر آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ یہ بات انہوں نے آزاد کشمیر کے صدر راجہ ذوالقرنین اور وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر سے گفتگو میں کہی۔ جنہوں نے ان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کا قیام حکومت کے منشور کا حصہ ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے ہر ممکن کوشش کی۔ انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے اس موقف کو دہرایا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 80808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش