0
Saturday 2 Jul 2011 16:30

اورکزئی اور کرم سے بڑے پیمانے پر انخلا کے باعث ہنگو میں ایک اور آئی ڈی پیز کیمپ کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کا مطالبہ

اورکزئی اور کرم سے بڑے پیمانے پر انخلا کے باعث ہنگو میں ایک اور آئی ڈی پیز کیمپ کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کا مطالبہ
ہنگو:اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارے (OCHA) اوچا کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ اور ہنگو میں اب تک 35 ہزار سے زائد ایسے خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے جن کا تعلق اورکزئی اور کرم ایجنسی سے ہے۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کی آمد سے کوہاٹ میں صحت کی سہولیات متاثر ہو رہی ہیں، جہاں اس وقت ایمرجنسی اور زندگی بچانے والی ادویات کی  شدید قلت ہے۔ جبکہ ہنگو میں متاثرین کیلئے ایک اور کیمپ کھولنے کی اشد ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 82375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش