0
Thursday 16 Jul 2009 14:24

شرم الشیخ: وزیر اعظم گیلانی کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات

شرم الشیخ: وزیر اعظم گیلانی کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات
شرم الشیخ :غیر وابستہ تحریک کے ملکوں کے اجلاس کے موقع پر شرم الشیخ میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی ہے۔ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کی ملاقات کا کو ئی باقاعدہ ایجنڈہ نہیں ہے تاہم اس سے دونوں ممالک میں تعطل کا شکار جامع مذاکرات کا عمل پھر سے بحال ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے اور دونوں ملکوں کو ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع فراہم ہوا ہے۔اس سے پہلے دونوں وزرائے اعظم کے درمیان گزشتہ سال دو مرتبہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں ۔کولمبو میں گزشتہ سال اگست میں سارک ملکوں کی 15ویں اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں تمام مسائل کو حل کر نے اور اعتماد سازی کے اقدامات کیے حانے پر اتفاق کیا تھا ۔اسی سال اکتوبر میں بیجنگ میںASEM سربراہ اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور من موہن سنگھ کے درمیان ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کو اپنا مشترکہ دشمن قرار دیا ۔آج کی ملاقات کو دونوں ملکوں کے درمیان ممبئی حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی دوری کم کر نے کی سمت اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 8277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش