0
Wednesday 6 Jul 2011 22:41

رحمان ملک سے وزیراعلٰی بلوچستان رئیسانی کی ملاقات، آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر مکمل عملدرآمد ہر صورت ممکن بنایا جائیگا، رحمان ملک

رحمان ملک سے وزیراعلٰی بلوچستان رئیسانی کی ملاقات، آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر مکمل عملدرآمد ہر صورت ممکن بنایا جائیگا، رحمان ملک
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر مکمل عمل درآمد ہر صورت ممکن بنایا جائیگا اور اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کا 13 جولائی کو ہونے والا اجلاس اہمیت کا حامل ہو گا۔ بلوچستان کے وزیراعلٰی اسلم رئیسانی نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بلوچستان کے مسائل، امن وامان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر عملدرآمد کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کی ہدایت کی گئیں۔ اجلاس میں 13 جولائی کو کوئٹہ میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس بارے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
خبر کا کوڈ : 83399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش