0
Saturday 9 Jul 2011 22:37

گرینڈ اپوزیشن الائنس فراڈ ہے، حصہ نہیں بنیں گے، نواز شریف نے یلوکیب اسکیم ہی چلانی ہے تو وہ سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیں، عمران خان

گرینڈ اپوزیشن الائنس فراڈ ہے، حصہ نہیں بنیں گے، نواز شریف نے یلوکیب اسکیم ہی چلانی ہے تو وہ سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیں، عمران خان
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گرینڈ اپوزیشن الائنس کو فراڈ الائنس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کاحصہ نہیں بنیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ اے پی ڈی ایم میں دو بار ڈسے جا چکے ہیں۔ نواز شریف نے یلوکیب اسکیم ہی چلانی ہے تو وہ سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیں۔ عمران خان نے اس موقع پر اپنے ماہرین کی تیار کردہ حکومت کے سو دن کا ماڈل پلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی حکومت بنی تو کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔ دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ سے ملک کو نکالیں گے۔ احتساب کیلئے آزاد کمیشن تشکیل دیں گے۔ ملکی اقتصادی بہتری کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 83943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش