0
Wednesday 22 Jul 2009 14:44

عالمی کساد بازاری:امریکی حکومت کو 237 کھرب ڈالر کا نقصان

عالمی کساد بازاری:امریکی حکومت کو 237 کھرب ڈالر کا نقصان
نیویارک:عالمی کساد بازاری کے باعث امریکی حکومت کو 237 کھرب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ امریکہ کے مالیاتی ادارے،بڑی صنعتیں اور تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور انہیں بچانے کے لئے وفاقی حکومت اور فیڈرل ریزرو کو کھربوں ڈالر خرچ کرنا پڑے ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے لئے تیار کردہ رپورٹ میں اقتصادی مسائل کا شکار اداروں کے ریلیف پروگرام کے سربراہ نیل پروفسکے نے بتایا ہے کہ معاشی بحران کے نتیجے میں سینکڑوں مالیاتی اداروں کی مالی معاونت مالیاتی نظام میں ضروری تبدیلیوں،خسارے کا شکار بینکوں کو بچانے کے لئے ان کے حصص کی خریداری اور دیگر معاشی اصلاحی اقدامات پر حکومت اور فیڈرل ریزرو کو مجموعی طور پر 237 کھرب ڈالر خرچ کرنے پڑے ہیں۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مدد کے پروگرام میں شفافیت برقرار رکھنے کے لئے دی گئی سفارشات پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت کو مکمل اقتصادی بحالی کے لئے مزید سرمایہ استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 8554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش