0
Monday 18 Jul 2011 15:50

خیبر ایجنسی،متحارب گروپوں میں جھڑپ، 8 شدت پسند ہلاک

خیبر ایجنسی،متحارب گروپوں میں جھڑپ، 8 شدت پسند ہلاک
باڑہ:اسلام ٹائمز۔ خبیر ایجنسی کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے تین گروپوں میں جھڑپ کے دوران 8 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرایجنسی کے دور افتادہ علاقے وادی تیراہ میں گزشتہ کئی روز سے جاری لڑائی میں 8 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 کا تعلق لشکر اسلام، 2 کا تعلق انصار الاسلام اور 2 کا تعلق ذخہ خیل سے ہے۔
واضح رہے کہ 6 روز سے جاری ان جھڑپوں میں لشکر اسلام، ذخہ خیل اور انصار الاسلام کے مجموعی طور پر 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 85765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش