0
Sunday 7 Aug 2011 23:50

وزیراعظم نے بجلی بحران کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

وزیراعظم نے بجلی بحران کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک میں جاری بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے اعلٰی سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے بنائی گئی اعلٰی سطح کمیٹی میں وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر پانی وبجلی، وفاقی وزیر پٹرولیم، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ، قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک اور دیگر ارکان شامل ہیں۔ وزیراعظم نے رمضان المبارک میں بجلی کی بندش کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ سحر اور افطار کے اوقات میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ فوری طور پر بند کی جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بجلی بحران کے سدباب کیلئے بنائی گئی کمیٹی جلد اس مسئلے کا حل نکال لے گی۔
خبر کا کوڈ : 90155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش