0
Saturday 13 Aug 2011 00:05

ملتان،پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا سرائیکی صوبہ کی مخالفت کرنے پر ن لیگ کیخلاف احتجاج

ملتان،پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا سرائیکی صوبہ کی مخالفت کرنے پر ن لیگ کیخلاف احتجاج
ملتان:اسلام ٹائمز۔ ملتان میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سرائیکی صوبہ کی مخالفت کرنے پر مسلم لیگ ن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرہ بازی کی، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے آبائی شہر میں چوک نواں پر ہونے والے مظاہرے میں شرکاء نے سرائیکی صوبے کی مخالفت کرنے پر مسلم لیگ ن کی شدید مخالفت کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہر دور اقتدار میں سرائیکی عوام کا استحصال کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی آواز پر لبیک کہا ہے جو میاں برادران اور رانا ثنااللہ کو برداشت نہیں ہو رہا، مسلم لیگ(ن) سرائیکی صوبہ کی مخالفت کر کے اس خطے کے عوام سے دشمنی کر رہی ہے۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبہ بن کر رہے گا اور میاں برادران اور ان کی پارٹی کو ناکامی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 91391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش