0
Wednesday 17 Aug 2011 00:14

بدامنی کا مقصد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانا ہے، پیپلزپارٹی کا اقتدار مسلم لیگ کے مرہون منت ہے، منور حسن

بدامنی کا مقصد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانا ہے، پیپلزپارٹی کا اقتدار مسلم لیگ کے مرہون منت ہے، منور حسن
کراچی:اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا اقتدار مسلم لیگ کے مرہون منت ہے، وہ کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے۔ سید منور حسن نے کہا مسلم لیگ ن کے رہنما ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر بیانات دے رہے ہیں، اگر عوام میں آ کر بیان دیتے تو صورتحال یکسر مختلف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور پاکستان میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بدامنی پھیلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانا ہے۔ منور حسن نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے مختلف صوبوں میں جاری آپریشن بند کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 92432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش