0
Friday 26 Aug 2011 17:53

افغانستان،کرم ایجنسی کے رہائشی میاں بیوی سمیت 5 افراد اغوا کے 12 روز بعد قتل

افغانستان،کرم ایجنسی کے رہائشی میاں بیوی سمیت 5 افراد اغوا کے 12 روز بعد قتل
کرم ایجنسی:اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں 5 مغوی قتل ہو گئے۔ لاشیں پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئیں ان کا تعلق کرم ایجنسی اور طوری بنگش ہزارہ قبائل سے ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک خاتون سمیت 5 افراد کو صوبہ پکتیا میں نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کر دیا۔ پانچوں 14 اگست کو افغانستان کے راستے کرم ایجنسی آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ رہائی کیلئے مذاکرات ناکام رہے۔ منور علی، خیال حسین، سلطان علی اور اس کی اہلیہ، جاوید حسین کی نعشیں پاکستان افغانستان سرحد کے قریب پھینک دیں، طوری بنگش اور ہزارہ قبائل میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ادھر پی پی فاٹا کے رہنما حامد طوری نے حکومت سے مطالبہ کیا افغان حکومت سے احتجاج کیا اور لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 94697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش