0
Tuesday 30 Aug 2011 22:25

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، ذوالفقار مرزا کیخلاف کارروائی کی جائے گی، پی پی اور ایم کیو ایم کا عید کے بعد عید ملن ہو گا، سراج درانی

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، ذوالفقار مرزا کیخلاف کارروائی کی جائے گی، پی پی اور ایم کیو ایم کا عید کے بعد عید ملن ہو گا، سراج درانی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار مرزا کے بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی اور استعفیٰ فوری منظور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ذوالفقار مرزا کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیر ذوالفقار مرزا کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پی پی پی کی ڈسپلنری کمیٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب عید کے بعد عید ملن ہو گا، ایم کیو ایم اور پی پی پی کے وزراء اپنی اپنی مسجدوں میں نماز پڑھیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے بیان پر صدر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کرے گی۔ اسلام آباد سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عید کی نماز متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے رہنما اپنی اپنی مسجدوں میں ادا کریں گے،عید کے بعد عید ملن ہو گا۔ اس موقع پراسپیکر نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کا استعفیٰ ابھی موصول نہیں ہوا، جیسے ہی ملے گا قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 95661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش